:زرعی یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ہارٹیکلچر کے زیر نگرانی یونیورسٹی میں شجرکاری مہم شروع ہوگیا ہے۔ وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے پیپل کا پودا لگا کر باقاعدہ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل، ڈین فیکلٹی آف رورل سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر خالد نواب، چئیرمین شعبہ ہارٹیکلچر پروفیسر ڈاکٹر غلام نبی سمیت فیکلٹی ممبران اور انتظامی افسران نے بھی پودے لگائے۔ وائس چانسلر ایمریٹس پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، پودے ہمارے اور ہماری آئندہ نسلوں کے لئے ڈھال کا کام کریں گے،
آج کل دنیا خاص طور پر پاکستان موسمیاتی تغیرات، آلودگی ، خشک سالی، طغیانی اور سیلابوں کے مسائل سے دوچار ہے، پودوں کی وجہ سے زمینی کٹاؤ کی روک تھام ہوتی ہے، ان مسائل پر قابو پانے کیلئے ہمیں زیادہ پودے لگانے کی ضرورت ہیں،پودوں سے انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں، اس کے علاوہ درخت توانائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے، ملکی معیشت کو بہتر بنانے، معاشرتی اور ماحولیاتی خوشحالی میں پودوں کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری زمین شجرکاری کے لئے نہایت موزوں ہے، زرعی یونیورسٹی پشاور شجرکاری کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، تاکہ زیادہ پودے لگا کر ماحول کو صاف ستھرا بنایا جاسکے۔