پاکستان کے ستترہویں یوم آزادی کے موقع پر اوکاڑہ یونیورسٹی میں پر وقار تقاریب کا انعقاد کیا گیاجن میں پرچم کشائی، شجرکاری اور سیمینار سرفہرست ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر واجد نے اساتذہ ، انتظامی افسران اور طلباء کی بڑی تعداد کے ہمراہ یونیورسٹی کے اوکاوین چوک میں پرچم کشائی کی۔
اس موقع پر یونیورسٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں کے چاق و چوبند دستے نے وائس چانسلر کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ پرچم کشائی کے بعد شجر کاری کی گئی، یوم آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ایک سیمینارمنعقد ہوا۔اس سے پہلے گزشتہ رات کو چودہ اگست کی مناسبت سے یونیورسٹی کی عمارات پہ سبز چراغاں کی گئی۔ ان تمام تقاریب اور سرگرمیوں کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز، دفتر تعلقات عامہ اور سیکیورٹی آفس نے کیا۔
پرچم کشائی کی تقریب کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے پروفیسر واجد نے طلباء کو نصیحت کی کہ وہ اپنی زندگیاں علامہ اقبال کے فلسفے کی روشنی میں گزاریں۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ عظیم اقوام اپنا شاندار ماضی کبھی نہیں بھولتی، ہمیں یہ ملک قائد اعظم کی ہدایات کے تحت چلانا چاہیے۔
وائس چانسلر نے اندرونی اور بیرونی خطرات کے سامنے ملک کے دفاع اور سالمیت کو ناقابل تسخیر بنانے کےلیے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔
سیمینار میں یونیورسٹی کے اسٹاف اور مختلف شعبہ جات کے طلباء نے ملکی نغمے، شاعری اور تقاریر پیش کیں۔ حکومت کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت پروفیسر واجد نے محکمہ جنگلات کے افسران اور یونیورسٹی آسٹاف کے ہمراہ پودے لگائے۔ انہوں نے شجر کاری مہم کو پورے مون سون کے دوران جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم آزادی کی پروقار تقاریب پرچم کشائی، شجر کاری اور سیمینار،……… وی سی پروفیسر واجد نے پرچم کشائی کی……… ملکی سالمیت اور دفاع کو مضبوط بنانے کےلیے افواج پاکستان کو خراج تحسین
45