Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی

by Ilmiat

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب عباسیہ کیمپس میں منعقد ہوئی۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ڈینز، سینئر اساتذہ کرام، معززین شہر اور طلبا و طالبات موجود تھے۔ اپنے صدارتی خطاب میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نویدا ختر نے کہا کہ آج آزادی کا دن ہے۔ آج سے ٹھیک 77 سال قبل اسلامیان برصغیر نے قائد اعظم کی قیادت میں انگریز سامراج اور ہندو بالا دستی سے نجات پاکر دنیا کی سب سے بڑی مملکت پاکستان اس عہد کے ساتھ حاصل کی تھی کہ یہ مملکت مسلم امہ کے لیے نظریاتی تجربہ گاہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ وطن برطانوی سامراج کے خلاف بر عظیم کے مسلمانوں کی دو سو سال کی جد وجہد کا حاصل اور ثمر ہے۔پاکستان رب کائنات کی طرف سے ایک عظیم نعمت ہے۔ جن مقاصد کے لیے بر صغیر کے مسلمانوں نے عظیم جدوجہد کی تھی وہ ضرور پورے ہوں گے۔ ہم سب پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم سب مل کر قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں اتحاد، ایمان، تنظیم اور یقین محکم پر کار بند ہو کر اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ علاقائی، لسانی اور فرقہ واریت سے بالاترہو کر ایک خودار قوم بن کر تعمیر پاکستان میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں یہی تجدید عہد ہے۔وائس چانسلر نے یوم آزادی اور پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت نوجوانوں میں شجر کاری کے لئے پودے تقسیم کیے۔

You may also like

Leave a Comment