Home اہم خبریں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں طلباء کی تعلیم پر مبنی تدریس و تشخیص کے عنوان پر ورکشاپ کا آغاز

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں طلباء کی تعلیم پر مبنی تدریس و تشخیص کے عنوان پر ورکشاپ کا آغاز

by Ilmiat

:قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ہنزہ کیمپس میں طلباء کی تعلیم پر مبنی تدریس اور تشخیص کے عنوان پر ایک ہفتہ پر مشتمل ورکشاپ کا آغاز ہوگیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ تھے۔ ورکشاپ کا اہتمام AFAQ اور کے آئی یونے مشترکہ طور پر کیا ہے۔جس میں پنجاب، کے پی کے، بلوچستان اور جی بی کے مندوبین شریک ہیں۔

افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران وائس چانسلر کے آئی یو نے نتائج پر مبنی تعلیم اور تشخیص کے چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہاکہ نئی ٹیکنالوجیز تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کو تشکیل دے رہی ہیں جو اساتذہ کے لیے مواقع کے ساتھ ساتھ چیلنجز کا باعث بھی بن رہی ہیں۔وائس چانسلر نے نئی ٹیکنالوجیزسے ابھرتی ہوئی تبدیلیوں کے باعث اقدار اور ثقافت کو ممکنہ خطرات کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ طلباء ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو بعض اوقات غیر پیداواری مقاصد کے لیے غلط استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے اقدار کو برقرار رکھنے کے لیے رول ماڈل کے طور پر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی اقدار اور قرآنی تعلیمات کا امتزاج طلباء کو ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال میں رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔وائس چانسلر نے اپنے کلیدی خطاب میں اساتذہ کی تربیت میں AFAQ کے اہم کردار کوسراہاکہ جو جدید تقاضوں کے مطابق اساتذہ کو بہترین تربیت فراہم کررہے ہیں۔-

اس سے قبل AFAQ کے جی ایم ٹریننگز امیر زیب نے خطاب کرتے ہوئے ورکشاپ منعقد کرنے کے مقاصد اور خاکہ پیش کیااور وائس چانسلر کے آئی یو اور دیگر مندوبین کا ورکشاپ میں خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

– Advertisement

You may also like

Leave a Comment