)شعبہ ایگرانومی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طالب علم سید محمداشفاق احمد شاہ جو چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز کے حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے اور برن یونٹ نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج تھے، گزشتہ رات وفات پاگئے۔ ان کا نمازِجنازہ ان کے آبائی گاؤں حویلی نصیر خان لودھراں ادا کر دیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی، ڈائریکٹر اکیڈیمکس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال،ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز پروفیسر ڈاکٹر عبدالراؤف،چیئرمین شعبہ ایگرانومی پروفیسر ڈاکٹر محمد عون ثمر رضا،ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ڈائریکٹر چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز ڈاکٹر محمد عبداللہ، رجسٹرار محمد شجیع الرحمن، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عثمان چیمہ، ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز ڈاکٹر شہزاد احمد خالد،اساتذہ، طلباوطالبات نے اظہار تعزیت کیااور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
شعبہ ایگرانومی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طالب علم سید محمداشفاق احمد وفات پاگئے۔
41