اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک بھر سے طلباوطالبات کو اپنے ہاں داخلوں کے لیے خوش آمدید کہتی ہے۔ جامعہ کے اساتذہ اور طلبانے فیصل آباد میں منعقد ہونے والی ایجوکیشنل ایکسپو میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہیرحسن رضوی لیکچرار شعبہ مینجمنٹ سائنسز نے کہا کہ سینٹرل پنجاب خصوصا فیصل آباد شہر اور گردونواح کے شہر اور قصبوں کے طلباوطالبات نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں آئی ٹی، انجینئرنگ، فارمیسی، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، نرسنگ، انٹرپرینیورشپ، مینجمنٹ اور کامرس اور ایم فل و پی ایچ ڈی کے پروگراموں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ لیکچرار اسدالرحمن نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اپنے خوبصورت کیمپسز، ہاسٹلز، ٹرانسپورٹ، سپورٹس اور میڈیکل کی سہولت کے باعث پنجاب بھر کے طلباوطالبات کے لیے خصوصی کشش رکھتی ہے۔ حالیہ داخلہ مہم میں پنجاب کے تمام علاقوں سے درخواستیں وصول ہو رہی ہیں۔ ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے سٹال کا خصوصی دورہ کیا اور ایکسپو میں شرکت کو سراہا۔اس موقع پر اسٹاف ممبران سی سی آرز ریحان بشیر، حافظ محمد اسلم اور شعبہ انٹرنیشنل ریلیشنز کے طالب علم حمزا حفیظ بھی موجود تھے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک بھر سے طلباوطالبات کو اپنے ہاں داخلوں کے لیے خوش آمدید کہتی ہے
43