by Ilmiat

ایران پاکستان تعلیمی و ثقافتی مکالمے پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ۔ یہ تقریب دونوں اطراف کے تعلیمی اداروں کے سربراہوں کے متعدد شعبوں میں تعاون کرنے اور دونوں ممالک کو قریب لانے کے لیے تعلیمی اور ثقافتی روابط کو ایک پل کے طور پر استعمال کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے مذہبی ، لسانی اور ثقافتی تعلقات ہیں ۔اپنے ریمارکس میں ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی و ثقافتی مکالمہ وقت کی ضرورت ہے ۔ کانفرنس کی تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے قابل عمل نتائج کی اہمیت پر زور دیا ۔
اپنے خطاب میں ایرانی مندوبین کے سربراہ ڈاکٹر سید ابوالحسن نواب نے ایچ ای سی اور اے آئی او یو کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تعلیمی اور ثقافتی روابط سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی راہ ہموار کریں گے ۔
وائس چانسلر اے آئی او یو ، ڈاکٹر ناصر محمود نے کانفرنس کی کامیابی پر ایچ ای سی اور دونوں ممالک کے شریک وائس چانسلر اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ دو دن کے دوران تفصیلی بات چیت اعلی تعلیم کے مختلف شعبوں کے لیے ٹھوس نتائج کا باعث بنے گی ۔

You may also like

Leave a Comment