سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی عوامی جمہوریہ چین کے زیر اہتمام بین الاقوامی تعلیمی فورم میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبہ رابعہ طاہر نے بہترین ریسرچر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس موقع پر 10 عالمی تعلیمی اداروں کے 36 چینی اور غیر ملکی طلبہ نے اپنی تعلیمی کامیابیاں پیش کیں۔ فورم میں تین ذیلی فورم اینیمل سائنسز گروپ، فوڈ سائنس، پلانٹ اینڈ انوائرمینٹل انجینئرنگ گروپ، اور ایگریکلچرل اینڈ فاریسٹری اکنامک مینجمنٹ گروپ شامل تھے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی طالبہ رابعہ طاہر نے پاکستان کی نمائندگی کی اور بہترین ریسرچ پیپر ایوارڈ جیتا۔ وہ سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور اور سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی چین کے مابین طے شدہ ایم او یو کے تحت زیر تعلیم ہیں۔ انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ اکیڈمک فورم کا انعقاد انٹرنیشنل کمپیٹینس انہانسمنٹ ایکشن کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے تاکہ بین الاقوامی طلباء کے درمیان علم کے اشتراک کو بھرپور طریقے سے فروغ دیا جا سکے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نویدا ختر، ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی نے رابعہ طاہر کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی عوامی جمہوریہ چین کے زیر اہتمام بین الاقوامی تعلیمی فورم میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طالبہ رابعہ طاہر نے بہترین ریسرچر کا اعزاز حاصل کیا
47