Home اہم خبریں                               ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا طالبات کو بڑاریلیف دینے کا فیصلہ، فیسوں میں 38 فیصد تک کمی

                              ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا طالبات کو بڑاریلیف دینے کا فیصلہ، فیسوں میں 38 فیصد تک کمی

by Ilmiat

 ہوم اکنامکس  یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ نے
آئندہ تعلیمی سال کے لیے طالبات کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے جس میں
فیسوں میں بڑی کمی کا اہم فیصلہ بھی شامل ہے۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی
سنڈیکیٹ میں  ایک ارب 14 کروڑ روپے مالیت کے  بجٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا طالبات کی فیسوں میں بڑی کمی کرنے کی منظوری دے
دی  ہے۔ یونیورسٹی میں نئے داخل ہونے والی طالبات کے لیے انٹرمیڈیٹ کی
فیسوں میں 31 فیصد تک کمی، ایم فل کی فیسوں میں 38 فیصد تک کمی کر دی گئی
ہے۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی  کا ٹرانسپورٹ اور ہاسٹل کی فیسوں میں اضافہ نہ
کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ہوم اکنامکس یونیورسٹی نے اینڈومنٹ فنڈ کے
لیے 315 ملین روپے  مختص کر دیے ہیں۔ سنڈیکیٹ اجلاس میں  فنانشل ایڈ اور
سکالر شپ ریگولیشن، ہاسٹل رولز، ایگزامینیشن ریگولرائزیشن کی منظوری دی گئی
ہے جبکہ یونیورسٹی میں زکوۃ فنڈز اور پنشن فنڈز کے لیے رقم مختص کرنے کی
منظوری دے دی گئی ہے۔ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق یونیورسٹی  کے اساتذہ
و ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ یونیورسٹی
میں  نئے ریسرچ جرنلز، مختلف مضامین کے سکیم آف اسٹڈیز کی بھی منظوری دے
دی گی ہے۔ بجٹ میں ریسرچ کے لیے 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ہوم
اکنامکس یونیورسٹی کے سنڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ
زہرا کاظمی، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن  ڈاکٹر فرخ نوید ،  پروفیسر ڈاکٹر 
نسیم احمد، ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، شاہد محمود، محمد انور رشید اور  ڈاکٹر
عنبرین جاوید ، رجسٹرار شجاعت منیف قریشی نے بھی شرکت کی۔  وائس چانسلر
پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کا بجٹ طالبات کی
سہولیات و ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جس سے سرکاری
یونیورسٹی میں طالبات کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کا موقع میسر آئے گا۔

You may also like

Leave a Comment