Home Uncategorized پاکستان بہتر مستقبل کے لیے روس کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں شراکت داری کا خواہشمند ہے، خالد جمالی

پاکستان بہتر مستقبل کے لیے روس کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں شراکت داری کا خواہشمند ہے، خالد جمالی

by Ilmiat

:روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے کہاہے کہ پاکستان دونوں ممالک کے بہتر مستقبل کے لیے روس کے ساتھ آئی ٹی کے شعبے میں شراکت داری کا خواہشمند ہے، پاکستان میں آئی ٹی ایک فروغ پزیر سیکٹر ہے جس میں 2,000 سے زائد کمپنیاں 300,000 سے زیادہ انگریزی بولنے والے آئی ٹی پروفیشنلز اور 13 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس ہیں۔ یہ بات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے منگل کو خانتی مانسک میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی آئی ٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

محمد خالد جمالی نے کہاکہ ہماری یونیورسٹیاں ہر سال 20,000 سے زیادہ IT گریجویٹ اور انجینئرز پیدا کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، پاکستان نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ملک میں جدید ٹیکنالوجی لانے کے لیے خصوصی ٹیکنالوجی زونز (STZ) قائم کیے ہیں۔ ذمہ دارانہ جدت طرازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، سفیر نے ٹیکنالوجی کے استعمال کو کنٹرول کرنے کے لیے اخلاقی رہنما اصول اور ریگولیٹری فریم ورک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا

You may also like

Leave a Comment