Home اہم خبریں پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال 25۔2024 ء کے دوران ایچ ای سی کی 141 جاری اور 20نئی سکیموں کے لئے 60,000 ملین روپے مختص

پی ایس ڈی پی کے تحت آئندہ مالی سال 25۔2024 ء کے دوران ایچ ای سی کی 141 جاری اور 20نئی سکیموں کے لئے 60,000 ملین روپے مختص

by Ilmiat

وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 25۔2024 ء کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی 141 جاری اور 20نئی سکیموں کے لئے 60,000 ملین روپے مختص کئے ہیں۔ بدھ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق بجٹ دستاویز کے مطابق جاری سکیموں کے لئے تقریباً 41,871.792 ملین روپے اور نئی سکیموں کے لئے 18,128.208 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جاری سکیموں میں افغان طلباء کو علامہ محمد اقبال کے 3000 وظائف کے لئے 900 ملین روپے،

شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے اکیڈمک بلاک کی تعمیر کیلئے450 ملین روپے ، باچا خان یونیورسٹی، چارسدہ کی ترقی اور نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز) کی ترقی کے لئے 400 ملین روپے ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے کیمپس کے قیام کے لئے 400 ملین روپے، کامیاب جوان سپورٹس اکیڈمیز (ہائی پرفارمنس اینڈ ریسورس سینٹرز) اور یوتھ اولمپکس ۔ ایچ ای سی کے قیام کے لئے 500 ملین روپے ،بلتستان سکردو یونیورسٹی کے قیام کے لئے 500 ملین روپے ، فلبرائٹ سکالرشپ سپورٹ پروگرام ایچ ای سی۔یو ایس ایڈ (فیز تھری)کے لئے 759 ملین روپے ،

ایم ایس اور پی ایچ ڈی کی اوورسیز سکالرشپس کیلئے3890 ملین روپے ، پاک-امریکہ نالج کوریڈور (فیز-I) کے تحت پی ایچ ڈی سکالرشپ پروگرام کے لئے 3000 ملین روپے ، انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس کے قیام کے لئے 100 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ایچ ای سی کی نئی سکیموں کیلئے وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے لئے 6000 ملین جبکہ نظر ثانی شدہ پروگرام کیلئے 10000 ملین روپے ، وزیراعظم کے یوتھ انٹرن شپ پروگرام کے لئے 30 ملین روپے، مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی، آٹومیشن اور انوویشن سینٹر کے قیام کے لئے 100 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment