Home اہم خبریں وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے 13 جاری منصوبوں کیلئے 5936 ملین روپے ،8 نئے منصوبوں کیلئے 14315 ملین روپے مختص……… سکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے پروگرام کیلئے 980 ملین روپے ، وفاقی دارالحکومت میں کری کے مقام پر دانش سکول کے قیام کیلئے 1500 ملین روپے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 6 دانش سکولوں کےقیام کیلئے 1500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے 13 جاری منصوبوں کیلئے 5936 ملین روپے ،8 نئے منصوبوں کیلئے 14315 ملین روپے مختص……… سکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے پروگرام کیلئے 980 ملین روپے ، وفاقی دارالحکومت میں کری کے مقام پر دانش سکول کے قیام کیلئے 1500 ملین روپے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 6 دانش سکولوں کےقیام کیلئے 1500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

by Ilmiat

وفاقی حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 25۔2024 ء کے دوران وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 20251 ملین روپے مختص کئے ہیں جس میں سے 13 جاری منصوبوں کیلئے 5936 ملین روپے جبکہ 8 نئے منصوبوں کیلئے 14315 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

بدھ کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری منصوبوں میں وزیراعظم کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کے طلباء کیلئے 1600 سکالرشپس کیلئے 250 ملین روپے، این سی اے لاہور میں گریجویٹ بلاک کی تعمیر کیلئے 320 ملین روپے، فیڈرل گورنمنٹ کالج ہوم اکنامکس کے قیام کیلئے 485 ملین روپے، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز مارگلہ ٹائون کے قیام کیلئے 90 ملین روپے، اسلام آباد ماڈل کالج برائے خواتین جی 13 ون کے قیام کیلئے 100 ملین روپے، پراجیکٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ کے قیام کیلئے 58 ملین روپے، ایف ڈی ای سکولوں کے اساتذہ کی بھرتیوں کے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے 10 ملین روپے، پاکستان میں ٹیوٹ سیکٹر کی ترقی کے پروگرام سکلز فار آل کیلئے 417.120 ملین روپے،

ایف ڈی ای کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کیلئے 3200 ملین روپے، ایف ڈی ای کے زیر انتظام سکولوں میں یو ایس ایف کی جانب سے بنائی گئی کمپیوٹر لیبز کیلئے کمپیوٹر ٹیچرزکو برقرار رکھنے کیلئے 130 ملین روپے، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایکسی لینس ٹیچرز ایجوکیشن کیلئے 300 ملین روپے، وفاقی دارالحکومت میں آئوٹ آف سکول چلڈرن کے داخلوں اور انہیں برقرار رکھنے کیلئے 300 ملین روپے جبکہ کارکردگی کو مضبوط بنانے کے تعلیمی پروگرام (ٹی اے کمپوننٹ) کیلئے 275 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق نئے منصوبوں میں وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام پرائمری سکولوں کے ای سی ای سنٹرز کے کلاس رومز کیلئے 300 ملین روپے، نیوٹیک کے سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 1000 ملین روپے، وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے 5000 ملین روپے، پاکستان ایجوکیشن فنڈ کیلئے 4000 ملین روپے، آزاد جموں و کشمیر (ہجیرہ داوی گلی) میں کیڈٹ کالج پونچھ کے قیام کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 35 ملین روپے، سکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرانے کے پروگرام کیلئے 980 ملین روپے ، وفاقی دارالحکومت میں کری کے مقام پر دانش سکول کے قیام کیلئے 1500 ملین روپے جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 6 دانش سکولوں کےقیام کیلئے 1500 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

https://googleads.g.doubleclick.net/pagead/ads?gdpr=0&client=ca-pub

You may also like

Leave a Comment