اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے پاکستان کی تحقیق، تعلیم اور ترقی کے شعبوں میں قومی اور عالمی سطح پر نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ فیکلٹی آف انجینئرنگ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق طالب علم حافظ محمد اظہر علی بشیر نے پاک چین سیٹلائٹ مشترکہ تعاون کے پروگرام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ حافظ محمد اظہر پاک سیٹ ایم ایم سیٹلائٹ PakSat-MM1 کے لیے مشترکہ ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ ٹیم کے اہم رکن تھے۔ انہوں نے لوڈ انجینئر اور ٹیسٹ انجینئر کامیابی سے خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے چینی خلائی ادارے میں میں مختلف تیکنیکی مراحل کے دوران سیٹلائٹ سسٹم کی کارکردگی کو کامیابی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری ادا کی۔ انہوں نے چین میں PakSat-MM1 سیٹلائٹ کی اسمبلی، انٹیگریشن اور ٹیسٹنگ کے مرحلے میں سرگرمی سے حصہ لیا اور مدار میں ٹیسٹنگ کے مرحلے میں حصہ لیا۔
پاکستان کی خلائی ایجنسی، سپارکو نے 30 مئی 2024 کو پاک چائنا ایم ایم 1 کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑا تھا۔ جدید ترین مواصلاتی ٹیکنالوجی سے لیس یہ سیٹلائٹ زمین کے 30 سے 35 فیصد حصے کو تیز رفتار سیٹلائٹ انٹرنیٹ خدمات فراہم کرے گا۔ یہ پڑوسی ممالک، پورے ایشیا، یورپ اور افریقہ کے کچھ حصوں میں مواصلاتی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا اور پاکستان کے دور دراز علاقوں کو تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔ توقع ہے کہ یہ پیشرفت پاکستان کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ مارکیٹ میں گیم چینجر ثابت ہوگی اور اس سے فوج، ٹیلی کمیونیکیشن، موسم کی پیشن گوئی، تیل و گیس، این جی اوز اور اقوام متحدہ کے دفاتر سمیت مختلف شعبوں کو فائدہ پہنچے گا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈین فیکلٹی آف اپلائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، ڈائریکٹر ایلومینائی ڈاکٹر شاہد محمود اور فیکلٹی ممبران نے اس اہم ترین قومی خدمت اور جامعہ کا نام روشن کرنے پر پر ایلومینائی حافظ محمد اظہر بشیر اور انکی ہمشیرہ ڈاکٹر عائشہ بشیر چیئر پرسن شعبہ فزیوتھراپی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارک باد دی ہے۔