انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ایک وفد آج کل پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے فیکلٹی موبلٹی پروگرام کے تحت کوئین میری یونیورسٹی آف لندن کے دورے پر ہے۔ وفد کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اور ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھیمٹیکل سائنسز کر رہے ہیں۔وفد نے اپنی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں کا آغاز سکول آف فزکس اینڈ کیمیکل سائنسز اور سکول آف انجینئرنگ اینڈ میٹریل سائنسز، لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں مختلف تحقیقی لیبارٹریوں کا دورہ کر کے کیا۔ وفد نے مختلف تحقیقی سرگرمیوں، ورکشاپس اور ٹریننگز، مادی خصوصیات، توانائی اور بیٹری ڈیوائسز، پائیدار اور سبز توانائی، بائیو میڈیکل اینڈ میڈیکل فزکس ایپلی کیشنز، اور اسی طرح کے دیگر منصوبوں میں حصہ لیا۔ وفد کے ممبران میں ڈاکٹر کنیز رابعہ، پروجیکٹ لیڈ اینڈ ایسوسی ایٹ پروفیسر، آئی او پی، ڈاکٹر فیصل اقبال، ڈاکٹر عالیہ نذیر، ڈاکٹر راؤ محمد شاہد خان، ڈاکٹر عائشہ اخلاق، ڈاکٹر عثمان مصطفی، ڈاکٹر توصیف، ڈاکٹر منور، اور ڈاکٹر میمونہ اسلم شامل ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا ایک وفد آج کل پاک یو کے ایجوکیشن گیٹ وے فیکلٹی موبلٹی پروگرام کے تحت کوئین میری یونیورسٹی آف لندن کے دورے پر ہے
44