Home اہم خبریں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ اینڈ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (او آر آئی سی ) کی جانب سے ”ریسرچ ایوارڈز 2024” کی تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا گیا……تقریب کی صدارت وائس چانسلر علامہ اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ اینڈ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (او آر آئی سی ) کی جانب سے ”ریسرچ ایوارڈز 2024” کی تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا گیا……تقریب کی صدارت وائس چانسلر علامہ اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی

by Ilmiat

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں آفس آف ریسرچ اینڈ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (او آر آئی سی ) کی جانب سے گذشتہ روز ”ریسرچ ایوارڈز 2024” کی تقسیم اسناد تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت وائس چانسلر علامہ اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی۔ اس تقریب کا مقصد ریسرچ پبلی کیشن گرانٹس 2023 کے لئے اسناد تقسیم کرنا تھا۔ کل 242 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 233 اہل درخواست گزار تھے اور 317 تحقیقی مقالے ایوارڈ کے لئے زیر غور آئے۔ 233ریسرچ پبلی کیشن میں سے49 سوشل سائنسز،48 فیکلٹی آف سائنسز سے،32 کا تعلق فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک اسٹڈیز،25 فیکلٹی آف ایجوکیشن سے، اور 13 کا تعلق سروسز ڈیپارٹمنٹ سے تھا۔ اس کے علاوہ ریسرچ گرانٹ لینے والوں میں 66 طلبہ و طالبات بھی شامل تھے۔

مزید برآں”انوویٹو آئیڈیاز مقابلہ 2024” میں 300 درخواست گزاروں نے حصہ لیا، جس میں سے 10 فائنلسٹ منتخب ہوئے اور پانچ بہترین کو انعامی رقم سے نوازا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودنے محققین کی حوصلہ افزائی کرنے پر او آر آئی سی کی کوششوں کی تعریف کی اور ایوارڈ یافتگان میں اسناد تقسیم کیے۔ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی پر ہم اگلے سال سے”بسٹ ٹیچر ایوارڈ”بھی دیں گے۔ڈینز، فیکلٹی ممبران اور پرنسپل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

……..2……

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اورپارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کے مابین یاداشت پر دستخطوں کی تقریب منعقدہوئی۔رجسٹرار راجہ عمر یونس اورڈپٹی ڈائریکٹر، پی ایچ اے راولپنڈی، وقاص احمد عباسی نے یاداشت پر دستخط کئے۔ تقریب کی صدارت ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنس اینڈ ہومنٹیز پروفیسر ڈاکٹر عبد العزیز ساحر نے کی۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر عبد العزیز ساحر نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی خوبصورتی اور تعلیمی جہد کو مذید بہتر کرنے کے لئے پی ایچ اے بطور ادارہ ہمارے ساتھ کھڑا ہوا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے 44 مختلف مقامات پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تشہیری مہم میں ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کے معترف ہیں جنہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہا اور یہ موقع فراہم کیا۔

You may also like

Leave a Comment