Home اہم خبریں یو ای ٹی لاہور، انٹری ٹیسٹ میں 19ہزار 498انجینئرنگ  طلباء کی شمولیت…….یو ای ٹی لاہور، انڈر گریجوائٹ پروگرامز میں داخلے کیلئے دوسرے انٹری ٹیسٹ کا آغازپیر سے شروع ہونے والے انٹری ٹیسٹ جمعہ تک جاری رہیں گے 

یو ای ٹی لاہور، انٹری ٹیسٹ میں 19ہزار 498انجینئرنگ  طلباء کی شمولیت…….یو ای ٹی لاہور، انڈر گریجوائٹ پروگرامز میں داخلے کیلئے دوسرے انٹری ٹیسٹ کا آغازپیر سے شروع ہونے والے انٹری ٹیسٹ جمعہ تک جاری رہیں گے 

by Ilmiat

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور اسکے سب کیمپسز سمیت پنجاب بھر کی سرکاری و نجی انجینئرنگ جامعات میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کاآغاز ہوچکا ہے۔ پیر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ پنجاب بھر کے 11 شہروں کے 12 سینٹرز میں 7 جون بروزجمعہ تک جاری رہیں گے۔جبکہ انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان 10جون کو کیا جائے گا۔ تاہم طلباء کی رہنمائی کیلئے یو ای ٹی مین اور سیٹلائٹ کیمپسز میں سات مختلف فیکلٹیز کے تحت انڈرگریجویٹ پروگراموں، داخلہ کی اہلیت کے معیار، داخلہ کے طریقہ کار، اسکالرشپس، اور فیس میں رعایت کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے 13 جون 2024 کو اوپن ڈے کا انعقاد کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment