رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کے زیر اہتمام ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز یونیورسٹی آف پشاور کے طلباء کے لئے عوامی آگاہی سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر محمد عاصم امام نے کمیشن کے اغراض و مقاصد، قانونی ڈھانچے اور طریقہ کار پر جامع لکچر دیا۔سیمنار میں سینکڑوں کے تعداد میں طلباء اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ چیئرمین ڈاکٹر حسین سہروردی، سابقہ چیئرمین ڈاکٹر عدنان، ڈاکٹر سائمہ گل، ڈاکٹر منہاس مجید شریک رہے۔ حسین سہروردی نے مہمانوں اور طلباء کو خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے سیمینارز کا مقصد طلباء میں حکومتی اقدامات کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے، تاکہ کل وہ معاشرے کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔ کمشنر نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے. انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر اس ملک اور قوم کو آگے لیکر جانا ہے۔ طلباء اس موضوع پر ریسرچ کریں کہ دنیا نے خدمات تک رسائی میں اتنی ترقی کیسے حاصل کر لی ہے اور صوبائی حکومت کو آپنے ریسرچ کے ذریعے تجاویز دے کہ بہتری کیسے لائی جا سکتی ہے۔ اساتذہ اپنے طلباء کو گوڈ گورننس اور شہریوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی دے تاکہ وہ ملک کی تعمیر وترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔
رائٹ ٹو پبلک سروسز کے متعلق ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز پشاور یونیورسٹی کے طلباء کے لئے آگاہی سیمینار کا انعقاد۔
37