Home اہم خبریں uvas news…امتحان پاس کرنے والے گریجویٹس کے اعزاز میں انٹر ایکٹیو سیشن کا انعقاد

uvas news…امتحان پاس کرنے والے گریجویٹس کے اعزاز میں انٹر ایکٹیو سیشن کا انعقاد

by Ilmiat

ویٹرنری یونیورسٹی نے NAVLE امتحان پاس کرنے والے گریجویٹس کے اعزاز میں انٹر ایکٹیو سیشن کا انعقاد کیا
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس نے گذشتہ روز سٹی کیمپس میں حالیہ NAVLE امتحان پاس کرنے والے گریجویٹس کے اعزاز میں انٹر ایکٹیو سیشن کا انعقاد کیا۔افتتا حی تقریب کی صدارت وائس چانسلر میری ٹو ریئس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس(تمغہ امتیاز) نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی، ریٹا ئرڈ پروفیسر ڈاکٹر مظہر اقبال،ریٹا ئرڈ پروفیسر ڈاکٹرشکیل خان،ریٹا ئرڈ پروفیسر ڈاکٹرعارف خان، ڈاکٹر غلام مصطفی کے علاوہ سینئر فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔دراثنا پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس دیگر مہما نو ں کے ہمراہ یونیور
سٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر UVAS NAVLE ACHIVER Portalکا افتتا ح بھی کیا۔
انٹرایکٹیو سیشن میں ویٹر نری یونیورسٹی سب کیمپس خان بہادر چوہدری مشتاق احمد کالج آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سائنس نارووال کے گریجو یٹ محمد فر حان یو سف کو شیلڈ اور سر ٹیفیکیٹس سے بھی نوا زہ گیا۔جنہو ں نے حا ل ہی میں نارتھ امریکن ویٹر نری لائسنسنگ امتحان میں 637-800) (نمبر حا صل کیئے اور پاکستان میں پہلے سب سے زیا دہ NAVLEامتحان میں نمبر حا صل کرنے والے طالب علم بن گئے۔
اُ س مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ ہمارا مقصد نو جوان طلبہ کو ٹرینڈ گریجو یٹس بنانے سے زیا دہ انہیں ایک بہترین انسان بنا نا بھی ہے کہ


وہ ملک و ملت کی خد مت میں پوری لگن کے ساتھ اپنا مثا لی کردار ادا کریں۔اُنہو ں نےNAVLEامتحان پاس کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی نیز کہا کہ ان کی تجا ویزیں نصاب کودور حا ضر کے تقا ضو ں کے مطا بق اپ ڈیٹ کرنے میں رہنما ئی کریں گی۔پروفیسر ڈاکٹر مظہر اقبال، پروفیسر ڈاکٹرشکیل خان اور پروفیسر ڈاکٹرعارف خان نے شعبہ ویٹر نری میں ماہر ایکسپر ٹ بننے کے لیئے سخت محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے پر زور دیا۔پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبہ ہمارا قیمتی اثا ثہ ہیں اور ان کی تجا ویزیں نہ صر ف نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیئے ضروری ہیں بلکہ نصاب میں مو جود خلا کو پر کرنے اور معیار تعلیم کو مزید بہتر بنانے میں بھی ہماری مدد کریں گی۔

You may also like

Leave a Comment