Home اہم خبریں پاکستانی نوجوان ملک میں بے شمار چیلنجز کے باوجود دنیا بھر میں نام کما رہے ہیں……..ایچ ای سی مائیکرو سافٹ پارٹنرشپ کے تحت پراجیکٹس میں پاکستانی طلباء کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔… رانا مشہود احمد کوئی بھی ملک تکنیکی میدان میں ترقی کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے تکنیکی ترقی کے مثبت پہلو کو اپنانا ہوگا…….چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد

پاکستانی نوجوان ملک میں بے شمار چیلنجز کے باوجود دنیا بھر میں نام کما رہے ہیں……..ایچ ای سی مائیکرو سافٹ پارٹنرشپ کے تحت پراجیکٹس میں پاکستانی طلباء کی کامیابی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔… رانا مشہود احمد کوئی بھی ملک تکنیکی میدان میں ترقی کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے تکنیکی ترقی کے مثبت پہلو کو اپنانا ہوگا…….چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد

by Ilmiat

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے گریجوایٹس کو جدید ترین تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا مسابقتی عالمی منظر نامہ میں ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے، حکومت ملک کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مائیکروسافٹ اور ایچ ای سی مستقبل کے ٹیک لیڈروں کے لئے کلیدی اقدامات شروع کر کے اکیڈمیا،انڈسٹری فرق کو ختم کرنے کے لئے متحدہو گئے ،اس حوالے سے برجنگ دی اکیڈمیا-انڈسٹری گیپ ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔پر وگرام کے مہمان خصوصی چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اورچیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمدتھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ٹیکنالوجی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے گریجوایٹس کو جدید ترین تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا مسابقتی عالمی منظر نامے میں ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے،پروف ایجوکیشن سسٹم ان تقریبات کے انعقاد کے لئے مائیکروسافٹ کی خدمات اور کر دار قابل تحسین ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقی کا راز نوجوانوں کو اعتماد، پلیٹ فارم اور وسائل دینے میں مضمر ہے۔

چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ٹیکنالوجی کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے گریجوایٹس کو جدید ترین تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا مسابقتی عالمی منظر نامہ میں ان کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے اہم ہے، حکومت ملک کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ کوئی بھی ملک تکنیکی میدان میں ترقی کئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے تکنیکی ترقی کے مثبت پہلو کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی کوششیں نوجوانوں کی ترقی پر مرکوز ہیں، جو قوم کا مستقبل ہیں ۔ ایچ ای سی-مائیکروسافٹ پارٹنرشپ کے تحت حاصل کی گئی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں شراکت داروں کی مل کر کام کرنے اور سنگ میل بنانے کی ایک طویل تاریخ ہے۔

یچ ای سی کے آئی ٹی ڈویژن کے رکن ڈاکٹر جمال نے ذاتی چیٹ جی ٹی پی اور اسمارٹ ٹیچر جیسے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ مائیکروسافٹ سینٹرل اور مشرقی یورپ میں تعلیم کے ڈائریکٹر جے رچرڈ ہل نے اے آئی دور کے لیے درکار مہارتوں اور مائیکروسافٹ سرٹیفکیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔
مائیکروسافٹ کے کنٹری پرنسپل جبران جمشید نے ‘بریجنگ دی اے آئی ڈیوائیڈ’ پر پیش کیا اور امیجن کپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا جشن منایا ، جس میں پاکستانی نوجوان پیشکشوں اور کارکردگی میں مسلسل سرفہرست رہے ۔

You may also like

Leave a Comment