Home Uncategorized یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارا دفاع نا قابل تسخیر ہے۔ ہمیں اپنے سائنس دانوں اور افواج پہ فخر ہے۔۔۔۔۔۔اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارا دفاع نا قابل تسخیر ہے۔ ہمیں اپنے سائنس دانوں اور افواج پہ فخر ہے۔۔۔۔۔۔اوکاڑہ یونیورسٹی میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

by Ilmiat

اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کی جانب سے یوم تکیبر کے سلسلہ میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے، اسٹاف اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ یوم تکیبر پاکستان کی ایٹمی دفاعی صلاحیت کی تاریخ میں سب سے اہم سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے۔
ریلی کے شرکاء نے اسلامی ریاست کے ناقابل تسخیردفاع کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پرجوش نعرے لگائے۔ شرکاء نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن نہ صرف پاکستان کی دفاعی تاریخ میں علاقائی اور بین الاقوامی سیاست میں بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ہمیں یوم تکیبر بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانا چاہیے۔
ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارا دفاع نا قابل تسخیر ہے۔ ہمیں اپنے سائنس دانوں اور افواج پہ فخر ہونا چاہیے جنہوں نے اس کو ممکن بنایا۔

You may also like

Leave a Comment