Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر فنڈڈ لیڈر شپ پروگرام کے لیے منتخب……پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبر فنڈڈ لیڈر شپ پروگرام کے لیے منتخب……پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان

by Ilmiat

 پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے لیکچرار حافظ فواد علی کوامریکہ میں ہونے والے مکمل فنڈڈ سسٹین ایبلٹی لیڈر شپ پروگرام میں تیسری بار حصہ لینے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ پروگرام، جو مستقبل کے لیڈروں اورنئے رجحانات کی افزائش کے لیے مشہور ہے،حافظ فواد علی کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانے، بااثر شخصیات کے ساتھ نیٹ ورک بنانے اور عالمی اقدامات میں حصہ ڈالنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گا۔ اس پروگرام کی قیادت کے لیے فواد کا جذبہ ان کی تمام کوششوں میں واضح رہا ہے، جس نے سلیکشن کمیٹی کو اپنے ویژن، لگن اور مثبت تبدیلی لانے کی صلاحیت سے متاثر کیا۔ پروگرام کے دوران پنجاب یونیورسٹی لیکچرارکو سخت تربیت سے گزرنا، ہینڈ آن پروجیکٹس میں شمولیت اورمختلف پس منظر رکھنے والے افراد کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ وہ امریکہ کے شہر بوسٹن میں ہونے والے اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

……..2…….

پنجاب یونیورسٹی امتحانی نتائج کا اعلان
لاہور(24مئی،جمعہ):پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بیچلر آف فائن آرٹس (پینٹنگ) فورتھ ایئراینول 2023ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات پنجاب یونیورسٹی ویب سائٹww.pu.edu.pkپردیکھی جا سکتی ہے۔

You may also like

Leave a Comment