Home اہم خبریں  پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز میں طلباء کو کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے جاب فیئر کا انعقاد 

 پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز میں طلباء کو کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے جاب فیئر کا انعقاد 

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی کیرئیر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سینٹر کے زیر اہتمام انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز میں طلباء کو کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے جاب فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر کیر یئر کونسلنگ اینڈ پلیسمنٹ سنٹر پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر کاشف راٹھور، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ جاب فیئر میں معروف کمپنیوں کی موجودگی قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں طلباء کو مستقبل کے کیریئر کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کامیاب جاب فیئر کے انعقاد پر ڈاکٹر نوید اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔پروفیسر ڈاکٹر نوید نے وائس چانسلر کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک سود مند تقریب ہے جس سے طلباء کو روزگارکے مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاب فیئر میں 30کمپنیوں نے اپنے سٹالز لگائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی اداروں اور صنعتوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے تو ملکی معیشت مزید بہتری کی طرف بڑھے گی اور نوجوان نسل کو فائدہ ہوگا۔بعد ازاں تقریب کے منتظمین اور والنٹرز میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

You may also like

Leave a Comment