Home کانفرنسز / کانووکیشن پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس……پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن پر تقریب

پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ’جمہوریت، گورننس اور پائیداری‘ پردو روزہ کانفرنس……پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن پر تقریب

by Ilmiat

:پنجاب یونیورسٹی شعبہ سیاسیات کے زیر اہتمام ”جمہوریت، گورننس اور پائیداری“کے موضوع پر دو روزہ ہائبرڈ بین الاقوامی کانفرنس  کی افتتاحی تقریب کا انعقادالرازی ہال میں کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی،و ائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہورڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پاکستان ریسرچ سینٹر فار اے کمیونٹی ود شیئرڈ فیوچر خالد تیمور اکرم، چیئرپرسن شعبہ سیاسیات پروفیسر ڈاکٹر ارم خالد، فیکلٹی ممبران، محققین اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مقررین نے جمہوری طرز عمل اور حکمرانی کے خیال سیر حاصل بات چیت کی۔مقررین نے اس بات کو اجاگر کیا کہ نہ صرف مشرق بلکہ مغرب میں بھی جمہوری اصولوں پر نظر ثانی کی جارہی ہے۔ کانفرنس کے سیشنز میں ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال اور جدیددور میں انفارمیشن مینجمنٹ کے استعمال پر روشنی ڈالی گئی۔ اپنے خطاب میں پروفیسرڈاکٹر ارم خالد نے بہترین کانفرنس کے انعقاد پر پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سعید ہاشمی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں 90 سے زائد قومی اور بین الاقوامی تحقیقی مقالے پیش کئے جارہے ہیں جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے پائیدار ترقی سے لے کر پاکستان اور دنیا میں جمہوری ادارہ جاتی نظام کو برقرار رکھنے میں اداروں اور تنظیموں کے کردار تک کے مختلف موضوعات شامل ہیں۔

………2……

پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن پر تقریب

 پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام ہجرت کرنے والے پرندوں کے عالمی دن کی مناسبت سے لاہور سفاری زو میں نائٹ کیمپنگ ایونٹ کا انعقاد کیا گیاجس میں ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض ملک،پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ تقریب کا مقصد پرندوں کے ساتھ غیر اخلاقی رویے، جنگلی حیات کی کہانیاں، وائلڈ لائف فلموں اور شیر سفاری کو سمجھنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب نے جنگلی حیات میں دلچسپی رکھنے والے افراد، محققین اور طلباء کو ایک منفرد مہم جوئی کے لیے اکٹھا کیا جس سے ہجرت کرنے والے پرندوں کے شاندار سفر کو منانے اور ان کی رہائش گاہوں کو محفوظ رکھنے کی اہمیت بارے شعور اجاگر کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بدر منیر کی بنائی ہوئی اور بابر بخاری کی ایڈیٹ کردہ پاکستانی فلموں کے ذریعے شرکاء نے ہجرت کرنے والے پرندوں کو درپیش چیلنجز اور ان کی بقاء کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت کے بارے میں آگہی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو ڈاکٹر رضوان اور پروفیسر ذوالفقار علی کی رہنمائی میں اپنے نیم فطری رہائش گاہ میں انگولیٹس کا مشاہدہ کرنے کابھی موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ پوری شام، مصنفین نے سامعین کو جنگلی حیات کی مہم جوئی اور تحفظ کی کوششوں کی دلفریب کہانیوں سے جوڑے رکھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کہانیوں نے نہ صرف تفریح فراہم کی بلکہ ہمارے قدرتی ورثے کو محفوظ رکھنے کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک طاقتور ہتھیار کے طور پر بھی کام کیا۔

You may also like

Leave a Comment