Home اہم خبریں اوکاڑہ یونیورسٹی کی مرکزی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اوکاڑہ یونیورسٹی کی مرکزی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

by Ilmiat

اوکاڑہ کی مرکزی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اوکاہ یونیورسٹی نے انفراسٹرکچر کی تعمیرکا ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مرکزی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ مسجد کی تعمیر کا سنگ بنیاد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے رکھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر خالد سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف علی سمیت انتظامی افسران اور اساتذہ کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ مسجد صرف ایک عباد ت گاہ نہیں بلکہ اس کمیونٹی کی روحانی ترقی اور تربیت کےلیے ایک سنٹر کے طور پہ کام کرے گی۔ پروفیسر جاوید اکرم نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو مسجد کی بر وقت اور بہترین تعمیر کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔
ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے بتایا کہ 18400 اسکیر فٹ پہ مشتمل اس مسجد میں ہزاروں لوگ ایک وقت میں پر سکون ماحول میں عبادت کر سکیں گے۔
یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق 106.34 ملین کا یہ پراجیکٹ آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment