Home Uncategorized پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد، پانچ چائنیز سمیت 1111ڈگریاں و میڈلز تقسیمدنیا میں وہی قومیں آگے ہیں جنہوں نے تعلیم و تحقیق کو فروغ دیا، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود

پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد، پانچ چائنیز سمیت 1111ڈگریاں و میڈلز تقسیمدنیا میں وہی قومیں آگے ہیں جنہوں نے تعلیم و تحقیق کو فروغ دیا، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود

by Ilmiat

لاہور(14مئی،منگل):پنجاب یونیورسٹی کے 133ویں جلسۂ اسناد میں پہلی مرتبہ پانچ چائنیزسکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریوں سے نواز دیا گیا۔ جلسۂ عطائے اسناد میں ایم فل کے120، ماسٹرز کے 12 اور بی ایس کے 116گولڈ میڈلز جبکہ 343 پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ ٹوٹل 1111 امیدواروں میں ڈگریاں ومیڈلز تقسیم کئے گئے۔   پنجاب یونیورسٹی کا 133واں جلسۂ عطائے اسناد کا انعقاد فیصل آڈیٹوریم میں کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمود نے کی۔ تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، کنٹرولر امتحانات محمد رؤف نواز، فیکلٹیز کے ڈینز، پروفیسرز، پی ایچ ڈی، ایم فل، ماسٹرز اور بی ایس کے 2023ء میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ دنیا میں وہی قومیں آگے ہیں جنہوں نے تعلیم و تحقیق کوفروغ دے کر کائنات کے رازوں کوافشاں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی تعلیم و تحقیق کو مرکزی حیثیت دینی ہوگی ورنہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوموں کی زندگی میں آزمائشیں آتی رہتی ہیں لیکن متحد ہوکر ان سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں جو کم وسائل کے باوجود بھی دنیا بھر میں ملک و قوم کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب یونیورسٹی اکیسویں صدی کے تعلیمی ویژن کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پنجاب یونیورسٹی نے بہترین کامیابیاں حاصل کی ہیں اوربین الاقوامی رینکنگ میں پہلی مرتبہ 19 مضامین کا شامل ہونا اس بات کاواضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مضامین میں ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے بھی پنجاب یونیورسٹی کو پاکستان میں نمبر ون قرار دیا ہ

ے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پنجاب یونیورسٹی میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے تمام سٹیچوٹری باڈیز کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے گئے ہیں تاکہ پنجاب یونیورسٹی کا نظام قوانین کے مطابق چلایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال میں مارکیٹ کی جدید ضروریات کے مطابق انسانی وسائل کی فراہمی کے لئے 28 انڈر گریجوایٹ، 13 ایم فل اور 4 نئے پی ایچ ڈی پروگرامز کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے ڈگریاں و میڈلز حاصل کرنے والے طلباؤ طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے تاریخ کے مضمون میں تیان زوئیفنگ، رین گانگزو، گوزنگ، شینگ لینگشینگ اور ینگ ہی چن کو پاکستان سٹڈیز کے مضمون میں پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر چائنیز سکالر زکو بھی مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پنجاب یونیورسٹی کے جلسۂ عطائے اسناد میں ایم ایس پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر شعیب اسلم کو بھی ایم ایس ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کی ڈگری دی گئی۔

You may also like

Leave a Comment