Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اکیڈمک کونسل کا 56واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔………ایف ایس سی پری میڈیکل کے حامل طلبا وطالبات کو بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلہ ,  ہائر ایجوکیشن کمیشن گریجویٹ پالیسی 2023کے نفاذ , ایم ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظر ثانی شدہ نصاب , یونیورسٹی انٹی پلیجرزم سٹنڈنگ کمیٹی کی ازسرنو کی تشکیل اور انٹی پلیجرزم کمیٹی ویژن 2 کو اپنانے کی منظوری دی گئ

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اکیڈمک کونسل کا 56واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔………ایف ایس سی پری میڈیکل کے حامل طلبا وطالبات کو بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلہ ,  ہائر ایجوکیشن کمیشن گریجویٹ پالیسی 2023کے نفاذ , ایم ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظر ثانی شدہ نصاب , یونیورسٹی انٹی پلیجرزم سٹنڈنگ کمیٹی کی ازسرنو کی تشکیل اور انٹی پلیجرزم کمیٹی ویژن 2 کو اپنانے کی منظوری دی گئ

by Ilmiat

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی اکیڈمک کونسل کا 56واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈائریکٹر اکیڈیمکس پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال نے گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ پیش کیا۔ شرکا نے بی ایس بائیو میڈیکل انجینئرنگ اور بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے نظر ثانی نصاب کی منظوری دی۔ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایف ایس سی پری میڈیکل کے حامل طلبا وطالبات کو بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں داخلہ دینے کی منظوری دی گئی۔ انجینئرنگ ٹیکنالوجی الیکٹریکل پروگرام میں ایم ایس ڈگری پروگرام شروع کرنے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے اجازت لینے کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسلیشن اسٹڈیز، ڈیپارٹمنٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیپارٹمنٹ آف آرکیٹیکچر سے متعلق ایجنڈا ایٹمزپر بھی غور کیا گیا۔ ایم ایس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظر ثانی شدہ نصاب کی منظوری دی گئی۔ آرکیٹیکچر کونسل کی پالیسی کے مطابق بیچلر آف آرکیٹکچر 5 سالہ پروگرام میں نظر ثانی داخلہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونیورسٹی انٹی پلیجرزم سٹنڈنگ کمیٹی کی ازسرنو کی تشکیل اور انٹی پلیجرزم کمیٹی ویژن 2 کو اپنانے کی منظوری دی گئی۔ شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینٹکس کے نصاب سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن گریجویٹ پالیسی 2023کے نفاذ کی منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کے آفیشل نام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ پروگرام کی پالیسی بھی زیر غور آئی۔اجلاس میں ڈینز، تدریسی اور انتظامی شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔

You may also like

Leave a Comment