پنجاب یونیورسٹی نے زانگ زوئپی دختر زانگ شاؤہونگ کو تاریخ، زانگ نائیون ولد زانگ زِن مِن کو تاریخ، سید فخر عباس ولد سید لیاقت حسین شاہ کوانفارمیشن مینجمنٹ، فائزہ کوکب دختر محمد اشفاق حسین کو اردو، سمیرانوشین دختر چوہدری دلبر حسین کوپولیمر ٹیکنالوجی، عمارہ اقبال دخترمحمد اقبال کوکمیونیکیشن سٹڈیز، مسرور احمد ولد فیاض احمدکوکمیونیکیشن سٹڈیز، توصیف افتخارولد افتخار احمدکو کمپیوٹر سائنس،نادیہ بٹ دختر تاج دین بٹ کو انفارمیشن مینجمنٹ، سدرہ صدیق دختر محمد صدیق کو انوائرنمنٹل سائنسز،ثمرہ بشیردختربشیر احمد عصرکو ایجوکیشن اور نائلہ اعظم دختر محمد اعظم کو پنجابی کے مضمون میں، مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کردی ہیں۔
.پنجاب یونیورسٹی فیکلٹی ممبرکی ہانگ کانگ میں ہونے والی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت
پنجاب یونیورسٹی لیکچرار آف سپورٹس سائنس محمد عبدالجبار عدنان ہانگ کانگ میں ایشین یونیورسٹی کلاسک اینڈ ایشین ایکویپڈپاور لفٹنگ چیمپئن شپ 2024 میں شرکت کریں گے جبکہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ویرونیکا سہیل بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔۔دونوں ممبران چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اس سلسلے میں چیئرمین پنجاب یونیورسٹی سپورٹس سائنس اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور صدر پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن (پی پی ایل ایف) پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال بٹ نے امید ظاہر کی کہ دونوں کھلاڑی بطور ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف پاکستان بلکہ اپنی جامعات کے لیے میڈل بھی حاصل کریں گے۔