Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی کے ایلومینائی علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ستارہ امتیاز ملنے پر تقریب پذیرائی کا انعقاد

پنجاب یونیورسٹی کے ایلومینائی علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ستارہ امتیاز ملنے پر تقریب پذیرائی کا انعقاد

by Ilmiat

:پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیزکے زیر اہتمام ایلومینائی علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیازملنے پر تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا گیاجس میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈین فیکلٹی آف علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محمد حماد لکھوی، ڈاکٹر سعید احمد، فیکلٹی ممبران اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے جامعہ نعیمیہ کے سربراہ مولانا راغب حسین نعیمی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی خدمات کی پذیرائی ہم پر ایک قرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں میں سلجھاؤ کے لئے ڈاکٹر راغب نعیمی نے بہت وقت دیاجو قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر راغب نعیمی اور ان کے خاندان نے مسلمانوں میں اتحاد پیدا کرنے کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی زندگی ہم سب کے لئے روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی پنجاب یونیورسٹی شعبہ علوم اسلامیہ سے پی ایچ ڈی کررکھی ہے اور سینڈیکیٹ، سلیکشن بورڈسمیت کئی کمیٹیوں کے ممبر بھی ہیں۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اپنی مادر علمی سے پذیرائی ملنابہت بڑے اعزازکی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ کی کامیابی کا سفر مولانا حسین نعیمی سے شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نعیمیہ کے قیام میں مولانا حسین نعیمی کا خون و پسینہ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا حسین نعیمی و مولانا سرفراز نعیمی نے ظالم حکمرانوں کے سامنے آواز بلند کر کے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا حسین نعیمی و مولانا سرفراز نعیمی نے بین المسالک ہم آہنگی کوفروغ دیا۔

You may also like

Leave a Comment