Home اہم خبریں پنجاب یونیورسٹی نے ایچ ای سی ویٹ لفٹنگ خواتین چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

پنجاب یونیورسٹی نے ایچ ای سی ویٹ لفٹنگ خواتین چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

by Ilmiat

پنجاب یونیورسٹی نے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی میں ہونے والی آل پاکستان ایچ ای سی ویٹ لفٹنگ ویمنز چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ چیمپئن شپ میں تقریباً11 یونیورسٹیوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس حوریہ حسین ٹیم منیجر، واصف علی گیم سپروائزر، ملک راشد علی کوچ اور عدنان عبدالجبارنے اسسٹنٹ کوچ کے فرائض انجام دیئے۔ دووسری جانب، یونیورسٹی آف سرگودھا میں آل پاکستان ایچ ای سی فٹ بال مینز چیمپئن شپ میں پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی جس میں 16 جامعات نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس سجاد حفیظ اکبر ٹیم منیجر اور محسن الحسن شاہ نے کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ پنجاب یونیورسٹی ڈائریکٹر سپورٹس زبیر احمد بٹ نے ایونٹس میں کامیابی پر ٹیموں اور آفیشلز کو مبارکبادپیش کی

You may also like

Leave a Comment