31
نامور ادیب انیس ناگی کے بیٹے کا مرحوم والد کے نام سے انکی مادر علمی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں سکالرشپ اور میڈل کا اجرا۔ڈاکٹر دانیال ناگی نے سکالرشپ اور میڈل کے لیے یونیورسٹی کو ایک ملین روپے عطیہ کیے،یونیورسٹی کیمپس میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر دانیال ناگی نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کو عطیہ کی رقم کا چیک پیش کیا۔تقریب میں فیکلٹی ممبران اور انیس ناگی کی بیٹی بھی موجود تھیں۔سکالرشپ ہر سال شعبہ اردو کے مستحق طالب علم کو دی جائے گی، جبکہ ایم فل میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو انیس ناگی میڈل سے نوازا جائے گا۔