Home اہم خبریں معروف ماہرِ تعلیم مالک خان سیال کی کتاب “تعلیم سے تعمیر” کی تقریبِ رونمائی غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔

معروف ماہرِ تعلیم مالک خان سیال کی کتاب “تعلیم سے تعمیر” کی تقریبِ رونمائی غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔

by Ilmiat

معروف ماہرِ تعلیم مالک خان سیال کی کتاب “تعلیم سے تعمیر” کی تقریبِ رونمائی غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔ تقریب میں صاحبِ کتاب نے کتاب کا تعارف پیش کرتے ہوئے تعلیم سے تعمیر کا سفر بیان کیا اور کتاب میں موجود مضامین کے سیاق و سباق سےشرکاء کو آگاہ کیا۔ “تعلیم سے تعمیر” میں شامل مضامین براہ ِراست اساتذہ، طلبہ اور والدین کی رہنمائی کا سامان کرتے ہیں اس لیے کتاب تعلیم، تدریس اور تدریب  سے وابستہ سبھی افراد کے لیے ایک گراں قدر تحفہ ہے۔

معروف ماہرِ تعلیم مالک خان سیال کی کتاب “تعلیم سے تعمیر” کی تقریبِ رونمائی غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر جوہر ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔

تقریب میں معروف علمی و ادبی اور صحافت سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانان میں پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم(صدر نشین آفاق) ، پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود (سربراہ ادارہ علم و تحقیق جامعہ پنجاب)، رانا نسیم اختر(میگزین اڈیٹر روزنامہ ایکسپریس) ، محمد عامر شہزاد(مدیر ماہ نامہ تعلیمی قیادت)  ، احمد علی عتیق (مدیر علمیت میگزین)، طلحہ ادریس (انچارج تربیہ غزالی فاؤنڈیشن)، نورالہدیٰ (معاون خصوصی صوبائی وزیر تعلیم)، حاجی احمد بھٹی (انجینئر، سوشل ورکر)، ڈاکٹر محمد منصور (سی ای او Do n Learn) و دیگر افراد نے شرکت کی۔ 

ایگزیکٹو ایڈیٹر علمیت لاہور آحمد علی عتیق مالک خاں سیال کی کتاب تعلیم سے تعمیر کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے ہیں

تقریب کے مقررین نے “تعلیم سے تعمیر” کو تعلیمی میدان میں ایک اچھا اضافہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ تصنیف اساتذہ، طلبہ اور والدین کے لیے بہت سود مند ثابت ہو گی۔  شرکاء نے کتاب  کا فیض عام ہونے اور صاحبِ کتاب کی صلاحیتوں میں مزید برکت کی دعا کی ۔ خواہش کا اظہار کیا گیا کہ صاحبِ کتاب قلمی سفر جاری رکھیں گے اور آئندہ بھی مختلف تعلیمی و تربیتی  موضوعات پرمفید کتب  آتی رہیں گی۔ 

You may also like

Leave a Comment