Home اہم خبریں جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق۔۔۔۔۔۔ ۔۔ڈرامہ اور تھیٹر ایسے ہونا چاہئے جو تفریح کے ساتھ تعلیم بھی دے:جی سی یو وائس چانسلر

جی سی یو ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق۔۔۔۔۔۔ ۔۔ڈرامہ اور تھیٹر ایسے ہونا چاہئے جو تفریح کے ساتھ تعلیم بھی دے:جی سی یو وائس چانسلر

by Ilmiat

۔

ڈرامہ اور تھیٹر ایسے ہونا چاہئے جو تفریح کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی دے اور سماج میں مثبت رویے پروان چڑھائے، ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی وائس پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد ندیم اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں کیا۔ یونیورسٹی میں منعقدہ اس اجلاس میں جی سی یو کے مشیر برائے امورطلباء صدیق احمد اعوان اور اکیڈمک پلاننگ اینڈ ایکسٹرنل لنکس کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ شاہین بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈرامیٹکس کلب اور اجوکا تھیٹر کا ڈرامہ اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے تربیت اور تھیٹرکی افادیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت باصلاحیت مصنفین اور اداکار موجود ہیں۔ اجوکا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد ندیم نے ڈرامہ انڈسٹری کے اندر موجودہ چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریٹنگ اور منافع کا حصول اکثر مواد کی تخلیق پر اثر انداز ہوتا ہے، جس کی وجہ سے سماجی ضروریات کے بجائے ناظرین کی ترجیحات پر توجہ دی جاتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جی سی یو اور اجوکا جیسے اداروں کے درمیان تعاون اس رجحان کا مقابلہ کر کے ایسا مواد تیار کر سکتا ہے جو سامعین کو تفریح کے ساتھ تعلیم بھی دے۔ اجوکا تھیٹر اپنی چالیسویں سالگرہ منا رہا ہے، اور جی سی یو اپنے قیام کے 160 سال مکمل کر رہا ہے۔ دونوں ادارے مستقبل میں تعاون اور ان اہم تقریبات میں شرکت کے لیے جلد ہی ایک باضابطہ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment