Home Uncategorized وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے دینی مدارس اور خصوصی صلاحیت کے حامل بچوں کیلئے سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان ایونٹس کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی ۔ صوبائی حکومت کھیلوں کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی صلاحیت کے حامل کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرے گی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے دینی مدارس اور خصوصی صلاحیت کے حامل بچوں کیلئے سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان ایونٹس کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی ۔ صوبائی حکومت کھیلوں کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی صلاحیت کے حامل کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرے گی

by Ilmiat

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپورنے دینی مدارس اور خصوصی صلاحیت کے حامل بچوں کیلئے سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ان ایونٹس کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی ۔ صوبائی حکومت کھیلوں کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی صلاحیت کے حامل کھلاڑیوں کو تربیت فراہم کرے گی اور ایسے کھلاڑیوں کو تربیت اور کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کیلئے بیرون ممالک جانے کیلئے فل سپانسر کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ مدارس کے بچے ہمارے بچے ہیں انہیں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دُنیاوی تعلیم اور غیرنصابی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیح اور اہم ذمہ داری ہے ، ہماری کوشش ہے کہ دیگر تعلیمی اداروں کے بچوں کو جو سہولیات دستیاب ہیں ، مدارس کے بچوں کو بھی وہ تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں، ہمارے مدارس کے طلباءقومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوانے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے منگل کے روز حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں انٹر مدارس گیمز2024 کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول اور 3-D سکواش کورٹ کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اُٹھائے جائیں گے، کھیلوںکے مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی فل سپانسر کیا جائے گا تاکہ یہ بچے نہ صرف بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیں بلکہ جیت کر ملک کا نام بھی روشن کریں۔ وزیراعلیٰ نے انٹر مدارس گیمز 2024 میں ونر ، رنراپ اور تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کیلئے 50,50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔واضح رہے یہ انعامی رقم وزیر اعلی کی طرف سے خصوصی طور دیا جائے گا جو محکمہ کھیل کی جانب سے کھلاڑیوں کو دیئے جانے والے انعامی رقم کے علاوہ ہے ۔ وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر میں کہاکہ ارباب نیا ز کرکٹ اسٹیڈیم کی بحالی پرکام جلد مکمل کیا جائے گا، کوشش ہے کہ اسی سال ارباب نیا ز اسٹیڈیم میں انٹر نیشنل میچز منعقد کئے جائیں ۔ صوبائی حکومت بہت جلد اضلاع ، صوبہ اور ملکی سطح کے سپورٹس ایونٹس منعقد کرے گی اور کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے کا مثبت تشخص اُجاگر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں، کھیلوں کی تمام سرگرمیوں میں میرٹ کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا ۔ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ عمران خان کے وژن کے مطابق مدارس کے بچوں کو دُنیاوی تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ،کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے صحت مند معاشرہ تشکیل دینا ہمار ا مشن ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم سب مل کر دُنیا کو پیغام دیں گے کہ ہم پر دہشت گردی کا جو الزام ہے وہ غلط ہے ، ہم پرامن لوگ ہیں اور امن کیلئے سب کا ساتھ دینے کو تیار ہیں، جنگ کیلئے کسی کا بھی ساتھ نہیں دیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب نے ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے کھیل و اُمور نوجوانان سید فخر جہان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

You may also like

Leave a Comment