Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اڑھائی میگا واٹ کے شمسی توانائی کے پلانٹ کی موجودگی اور اس سے بجلی کی فراہمی باعث مسرت ہے۔……..یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے یوتھ انیشیئیٹو کے تحت موٹر بائیکس کی فراہمی سکیم کیلئے جوش و خروش دیدنی ہے۔۔……..وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر 

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اڑھائی میگا واٹ کے شمسی توانائی کے پلانٹ کی موجودگی اور اس سے بجلی کی فراہمی باعث مسرت ہے۔……..یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے یوتھ انیشیئیٹو کے تحت موٹر بائیکس کی فراہمی سکیم کیلئے جوش و خروش دیدنی ہے۔۔……..وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر 

by Ilmiat

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ بلال اکبر نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملک کی ایک بڑی جامعہ ہے۔ اس یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے یوتھ انیشیئیٹو کے تحت موٹر بائیکس کی فراہمی سکیم کیلئے جوش و خروش دیدنی ہے۔ انہیں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اڑھائی میگا واٹ کے شمسی توانائی کے پلانٹ کی موجودگی اور اس سے بجلی کی فراہمی باعث مسرت ہے۔ صوبائی وزیر نے اس بات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ انیشیئٹو کے تحت موٹر بائیکس سکیم سے متعلق ویبینار میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی بھی موجود تھے۔وائس چانسلر نے اس موقع پر بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں اڑھائی میگا واٹ کا شمسی توانائی پلانٹ فنکشنل ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ سولر پارک وزیر اعلیٰ پنجاب کی موٹر بائیکس سکیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کی ‘ موٹر بائیک تمہاری اور بجلی ہماری ‘ سلوگن کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شمسی توانائی سے چلنے والے چارجنگ پوائنٹس لگاے جائیں جہاں طلباء وطالبات اپنی الیکٹرک بائیکس کی مفت چارجنگ کرائیں۔ صوبائی وزیر نے وائس چانسلر سے کہا کہ یونیورسٹی یہ چارجنگ پوائنٹس جلد از جلد نصب کرے۔  وہ جلد ہی بہاولپور آکر اس چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا شعبہ انجینئرنگ جلد ہی اس پراجیکٹ پر کام شروع کر دے گا۔

……2…..

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی جانب سے فنڈڈ پراجیکٹ کے تحت کسانوں کو گندم کی پیداوار کو بہتر بنانے کے موضوع پر سیمینار 

شعبہ سوائل سائنس فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ کی جانب سے فنڈڈ پراجیکٹ کے تحت کسانوں کو گندم کی پیداوار کو بہتر بنانے اور بائیو فورٹیفیکیشن کے لیے بائیو ایکٹیویٹڈ زنک کوٹڈ یوریا کے استعمال کے موضوع پر بستی موسیانی موضع سلطان آرائیں، خانپور نورنگا ضلع بہاولپور میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ اس سیمینار اور کسان فیلڈ ڈے میں 150 سے زیادہ کاشتکاروں اور طلباء نے شرکت کی۔ حماد انور، ریسرچ ایسوسی ایٹ پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ اور ان کی ٹیم نے پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد سوائل اینڈ انوائرمنٹ مائی کروبائیولوجی لیبارٹری اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں جاری تحقیقی سرگرمیوں اور گندم میں زنک کی اہمیت،پیداوار، معیار اور انسانی صحت پر اس کے اثرات کے بارے میں بتایا۔ کسانوں کے گروپ نے فیلڈ ٹرائل کا بھی دورہ کیا جہاں بائیو ایکٹیویٹڈ زنک کوٹڈ یوریا لگایا گیا تھا۔ PARB پروجیکٹ نمبر 20-419 ڈاکٹر اظہر حسین، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ سوائل سائنس، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور چلا رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment