39
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورمیں منعقدہ انٹرورسٹی جوڈو چیمپئن شپ 2024 کاٹائٹل یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب نے اپنے نام کرلیا، سپیریر یونیورسٹی لاہور نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے سات یونیورسٹیزنے شرکت کی۔ اس چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سنٹر ل پنجاب، پنجاب یونیورسٹی لاہور، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈو جام، یونیورسٹی آف گجرات، سپیریر یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہور اور میزبان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے حصہ لیا۔مقابلے کے دوران نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور خوب داد وصول کی۔ پروفیسر ڈاکٹر جوا داقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اینڈ کامرس نے ڈائریکٹر سپورٹس امجد فاروق وڑائچ کے ہمراہ جتنے والی ٹیم کو ٹرافی دی۔