40
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو طرفہ تجارتی و دیگر امور کے ساتھ ساتھ ایران کے تعلیمی تجربات سے بھی بھرپور استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں آئوٹ آف سکول چلڈرن کا چیلنج نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایران کے تجربات سے مستفید ہوتے ہوئے پاکستان کا لٹریسی ریٹ بڑھائیں گے اور آئوٹ آف سکول بچوں کے چیلنج سے نکلیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پاک ایران تجارتی تعلقات مثالی ہیں۔ دونوں ممالک اہم تعلیمی شراکت دار بھی بنیں گے اور اپنے اپنے تعلیمی تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے مزید بہتر روابط قائم کریں گے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ ایران کا تعاون پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ تعلیمی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔