وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تدریسی اور تحقیقی معیارات کی بہتری اور عالمی معیارات بنانے کے لیے کوشاں ہے اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ٹیسٹنگ سروسز میں بھی ملک بھر میں اپنا منفرد مقام حاصل کر چکی ہے۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ٹیسٹنگ سینٹر ملک کے 20 مرکزی ٹیسٹنگ و ٹریننگ مراکز میں شامل کر لیا گیا ہے۔یہ اعزاز ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار قائم مقام ڈائریکٹر آئی ٹی اورنگزیب سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی اورنگزیب نے بریفنگ میں بتایا کہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے اہم مراکز وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کی زیر نگرانی اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ذریعے کئے گئے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ٹیسٹنگ مرکز کی ملک کے 20 نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام سینٹرز میں شمولیت یونیورسٹی کی جدت پر مبنی تدریس و تحقیق اور سماجی و اقتصادی ترقی کے عزم کی آیئنہ دار ہے۔ ہمارے آئی ٹی ماہرین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے منعقدہ اجلاسوں اور سرگرمیوں میں فعال اور مستعد شرکت کر کے گورننگ باڈیز اور کمیونٹی کے ساتھ ملکر آئی ٹی کے شعبے کی ترقی اور فروغ میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے گریجویٹس نے پنجاب بھر میں نمایاں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی آمدنی اور روزگار کے مواقعوں میں اضافہ کیا ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے آئی ٹی مرکز سے 955 افراد نے کل 50 ملین روپے سے زیادہ کی آمدنی حاصل کی۔ یہ اہم کامیابی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے اور معاشی بااختیار بنانے پر پروگرام کے ٹھوس اثرات کو ظاہر کرتی ہے۔ ہمارے گریجویٹس نہ صرف تعداد میں سبقت لے جاتے ہیں بلکہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے فریم ورک کے تحت بہترین مرکز کے طور پر جامعہ کی ساکھ کو مستحکم کرتے ہوئے سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے مرکز کے طور پر سامنے آئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر نے اورنگزیب ڈائریکٹرآئی ٹی کو پروگرام کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں ان کی غیر متزلزل لگن اور انتھک کوششوں کو سراہااور حافظ محمد اصغر ڈپٹی رجسٹرار آئی ٹی اور ہارون ملانہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی پراجیکٹس، کوآرڈینیٹر/پروگرام منیجر نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کی محنت اور لگن کی تعریف کی۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور تدریسی اور تحقیقی معیارات کی بہتری اور عالمی معیارات بنانے کے لیے کوشاں ہے ……۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ٹیسٹنگ سینٹر ملک کے 20 مرکزی ٹیسٹنگ و ٹریننگ مراکز میں شامل کر لیا گیا ہے ……وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر
45