Home اہم خبریں نومنتخب اراکین اسمبلی ایوان میں تعلیم کے سفیر کا کردار ادا کریں……… ترقیاتی امور کے ساتھ تعلیمی مسائل کا حل بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے…….. رانا سکندر حیات

نومنتخب اراکین اسمبلی ایوان میں تعلیم کے سفیر کا کردار ادا کریں……… ترقیاتی امور کے ساتھ تعلیمی مسائل کا حل بھی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے…….. رانا سکندر حیات

by Ilmiat

علیم رانا سکندر حیات نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امیدواروں کی کامیابی مسلم لیگ ن پر عوامی اعتماد کا اظہار ہے۔ مریم نواز نے پہلے ہی مہینے میں عوام کی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مختلف شعبوں کی اصلاحات کر کے عوامی سہولیات میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خدمت کے منشور کو عوام میں پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ وزیر تعلیم نے امید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ایوان میں تعلیم کے سفیر کا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ تعلیمی مسائل کا حل بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس ضمن میں اراکین اسمبلی تعلیم کے سپاہی کے طور پر صوبے کی تعلیمی ترقی کیلئے ایوان میں اپنا اپنا کردار لازماً ادا کریں۔ رانا سکندر حیات نے شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پنجاب حکومت طلبہ اور اساتذہ کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے۔ اساتذہ کیلئے سکوٹی سکیم اور طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ کا اجراء جلد کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح تعلیمی اصلاحات لاتے ہوئے بے شمار اہم اقدامات جلد سامنے لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ایک مثالی حکومت کے طور پر پہلے بھی متعارف رہی ہے، اب بھی اسی ویژن پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں لیگی امیدواروں کی کامیابی اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بے شمار چیلنجز درپیش ہیں لیکن عوام کو کسی مرحلہ پر بھی مایوس نہیں کریں گے۔

You may also like

Leave a Comment