وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ ہمارے اقدامات سے بوٹی مافیا تقریباً غائب ہو چکا ہے۔ اب نقل مافیا کو اپنی من مانی نہیں کرنے دی جائے گی۔ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والا بوٹی مافیا دو دو سال کیلئے جیل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ انٹر امتحانات کو ہر ممکن طریقے سے شفاف بنایا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ امتحان میں بہتری نظر آئے گی اور زیرو چیٹنگ ہوگی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ چھوٹے امتحانی مراکز میں اب امتحان نہیں ہوا کریں گے جبکہ پرائیویٹ انویجیلیٹرز کو بھی مکمل طور پر بین کر دیا گیا ہے۔ رانا سکندر حیات نے نقل مافیا کے خلاف جہاد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بوٹی مافیا کے خلاف ناقابل ضمانت دفعات شامل کر دی ہیں۔ گرفتار عناصر کو سزا کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانہ بھی ہوگا۔ جلد امتحانی مراکز میں کیمرے بھی نصب کر دئیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے مستقبل سے کسی کو نہیں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ طلبہ اور والدین نقل مافیا کے خلاف کسی شکایت کی صورت میں 03160261506 یا 03160261408 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
وزیر تعلیم نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا,,,,,,,,,طلبہ، والدین 03160261506 پر بوٹی مافیا کے خلاف شکایات سے آگاہ کر سکتے ہیں……. ہمارے اقدامات سے بوٹی مافیا چھپ رہا ہے، انٹر امتحانات میں زیرو چیٹنگ ہوگی….وزیر تعلیم رانا سکندر حیات
53