ڈاکٹر حافظ محمد آصف پرنسپل یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنل میڈیسن، فیکلٹی آف میڈیسن، یونیورسٹی آف ٹویاما جاپان کے معروف سائنسدانوں کی زیر صدارت پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ سے نوازا گیا ہے۔ جاپان کے پروفیسر ڈاکٹر کازوکی ٹوبے اور پروفیسر ڈاکٹر شیہو فجیساکا میٹابولک عوارض پر کام کرتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حافظ محمد آصف نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی رہنمائی اور وژن کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کنونشنل میڈیسن خاص طور پر طب مشرق کی ترقی اور ترویج کے لیے گرانقدر تدریس و تحقیق جاری ہے۔ جاپان کی ایک بڑی یونیورسٹی کی جانب سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں کنونشنل میڈیسن کے شعبہ تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کی تحسین ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ایک استاد کیلئے یہ اعزاز اعلیٰ تعلیم کے لیے ایسٹرن میڈیسن کے گریجویٹس اور مقامی ایسٹرن میڈیسن پی ایچ ڈی اسکالرز کے لیے نئے افق کا آغاز ہے۔
ڈاکٹر حافظ محمد آصف پرنسپل یونیورسٹی کالج آف کنونشنل میڈیسن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو ڈیپارٹمنٹ آف انٹرنل میڈیسن، فیکلٹی آف میڈیسن، یونیورسٹی آف ٹویاما جاپان کے معروف سائنسدانوں کی زیر صدارت پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ سے نوازا گیا
52