33
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں ڈاکٹر اکرام الحق انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ”ایڈوانسز ان بائیو سائنسز“ کے موضوع پر چھٹی دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے عالمی چیلنجوں سے نمٹنے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید تحقیق کی اہمیت پر زور دیا۔
افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان نے، جبکہ اس موقع پر بائیولوجیکل سوسائٹی پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر انور ملک،بائیولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق، پروفیسر ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک اور پروفیسر ڈاکٹر نعمان آفتاب نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر اکرام الحق نے بتا یا کہ بائیولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان انٹرنیشنل جرنل کو شائع کرنے میں اہم کر دار ادا کررہی ہے۔