Home اہم خبریں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے گئے ہوئے طلباء وطالبات نے سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی چین میں بین الاقوامی ثقافت اور آرٹس میلے میں منفرد انداز میں شرکت 

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے گئے ہوئے طلباء وطالبات نے سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی چین میں بین الاقوامی ثقافت اور آرٹس میلے میں منفرد انداز میں شرکت 

by Ilmiat

 اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے گئے ہوئے طلباء وطالبات نے سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی چین میں بین الاقوامی ثقافت اور آرٹس میلے میں منفرد انداز میں شرکت کی۔ اس میلے میں گیارہ ممالک کے طلباء وطالبات نے حصہ لیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور سیچوان ایگریکلچر ل یونیورسٹی کے مابین طے شدہ ایم او یو کے ذریعے سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباؤطالبات نے بھی پاکستانی ٹیم کے طلباء کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔ پاکستانی ثقافتی لباس، روایتی زیورات، دستکاری، مہندی کے ڈیزائن، مقامی پکوانوں اور ثقافتی رقص کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔سیچوان ایگریکلچرل یونیورسٹی کے طلباء اور انتظامیہ نے پاکستان کے ثقافتی ورثے کو خوب سراہا۔ ثقافتی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ٹیم فاتح قرار پائی۔ اس فیسٹیول میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلبا میں رابعہ طاہر، سمیرا نصیر، تہمینہ کوثر اور عمر ارشد شامل  تھے۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل لنکیجز ڈاکٹر عابد حسین شہزاد نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے طلباء وطالبات کی شاندار پرفارمنس اور ملکی ثقافت کو نمایاں انداز میں اجاگر کرنے کی اس کامیاب کاوش کو سراہا ہے۔

You may also like

Leave a Comment