26
رحیم یار خان: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ رمضان دسترخوان کے منتظمین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کررہے ہیں، رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیراور دیگر بھی موجود ہیں۔
خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں ماہ مبارک میں ‘رمضان دسترخوان’ کا اہتمام کرنے والے ملازمین اور طلبا ء کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام منتظمین کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مرتضیٰ نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا رمضان المبارک میں رحمتوں، مغفرتوں اور جہنم سے آزادی کے پروانے تقسیم ہوتے ہیں۔ جن احباب نے رمضان المبارک کو عب…