اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء وطالبات کے تحقیقی معیار میں اضافے کے لیے جدید آلات سے لیس میٹریل سنتھیسز لیب قائم کی گئی ہے۔ بہاولنگر کیمپس کے طلباؤ طالبات اس لیبارٹری میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نینو مواد کی ترکیب کے لیے اعلیٰ درجے کی سہولیات سے استفادہ کریں گے۔ لیب کے سرپرست ڈاکٹر عبدالمجید اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فزکس ہیں۔ میٹریل سنتھیسز لیب کا افتتاح ڈائریکٹر کیمپس ڈاکٹر رفاقت علی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے ویژن کے مطابق سب کیمپس کے طلبہ کیلئے بھی بہترین تدریس و تحقیق کو ممکن بنانے کے لئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس تحقیقی سہولت کی دستیابی کے بعد طلباء وطالبات کو ریسرچ ورک کے لیے بہاول پور کے مرکزی کیمپس نہیں جانا پڑیگا۔ اس موقع پر ظفر عباس، ایڈیشنل رجسٹرار، ڈاکٹر اعجاز خیرہ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ فزکس، ڈاکٹر عبدالمجید اسسٹنٹ پروفیسر فزکس اور ڈاکٹر ناصر رسول اسسٹنٹ پروفیسر فزکس موجود تھے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولنگر کیمپس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء وطالبات کے تحقیقی معیار میں اضافے کے لیے جدید آلات سے لیس میٹریل سنتھیسز لیب قائم ۔
23