Home اہم خبریں چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور اور صدر بہاولپور بینکرز کلب نے شجر کاری مہم کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے ہمراہ کیا۔ ……IUB NEWS

چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور اور صدر بہاولپور بینکرز کلب نے شجر کاری مہم کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے ہمراہ کیا۔ ……IUB NEWS

by Ilmiat

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے تحت بینکرز کلب نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو شجرکاری مہم کے سلسلے میں 200 پھل دار پودے عطیہ کئے۔ عبداللہ خان، چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور اور صدر بہاولپور بینکرز کلب نے شجر کاری مہم کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کے ہمراہ کیا۔ انہوں نے ماحولیاتی استحکام اور گرین کیمپس پراجیکٹ کے لیے بینکوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے اس اقدام کو سراہا اور گرین کیمپس پراجیکٹ میں تعاون کرنے پر بینکرز کلب کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد لطیف، پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر، پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان، فوکل پرسن اسٹیٹ بینک آف پاکستان، آئی یو بی، داؤد محمود ملک، ریجنل آپریشن ہیڈ، نیشنل بینک اور نائب صدر بہاولپور بینکرز کلب، مجیب الرحمان، اسسٹنٹ چیف منیجر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور، محمد ندیم سینئر آفیسر اسٹیٹ بینک آف پاکستان بہاولپور، معین امجد، ایریا ہیڈ حبیب بینک، فہد سیال، ایریا ہیڈ دبئی اسلامک بینک، قدسیہ کھوکھر، فرسٹ ویمن بینک، اور شفیق الرحمان، ایریا ہیڈ میزان بینک بھی موجود تھے۔ تمام شرکاء نے ماحولیاتی استحکام کے لیے اپنے طویل مدتی عزم کو یادگار بنانے کے لیے پودا لگایا۔

You may also like

Leave a Comment