Home اہم خبریں  جب تک قوم کے کروڑوں بچوں کےلئے تعلیم کابندوبست نہیں کیا جاتا اس وقت تک قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔…… دانش سکولوں کا دائرہ کار اسلام آباد ، آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جا رہا ہے…….وزیراعظم محمد شہباز شریف

 جب تک قوم کے کروڑوں بچوں کےلئے تعلیم کابندوبست نہیں کیا جاتا اس وقت تک قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔…… دانش سکولوں کا دائرہ کار اسلام آباد ، آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جا رہا ہے…….وزیراعظم محمد شہباز شریف

by Ilmiat

جب تک قوم کے کروڑوں بچوں کےلئے تعلیم کابندوبست نہیں کیا جاتا اس وقت تک قائداعظم کے پاکستان کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ دانش سکولوں کا دائرہ کار اسلام آباد ، آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جا رہا ہے۔

ن خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں دانش سکول سائیٹ کے معائنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم ، وائس چانسلر ، اساتذہ کرام ، سیکرٹری تعلیم ، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں قوم کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کےلئے پنجاب میں جو کوششیں شروع ہوئی تھیں اس کے دائرہ کا ر میں توسیع کی جا رہی ہے۔ دانش سکول میں زیادہ تر وہ بچے داخل ہیں جو ذہین وفطین ہیں مگر جن کے والدین کے پاس تعلیم کے وسائل موجود نہیں تھے یا جن کے والدین اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔اللہ کے فضل وکرم سے دانش سکول میں پڑھنے والے اور یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے قوم کے چشم وچراغ ملک اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے دانش سکول کا آغاز کیا تو ہمیں تنقید کے نشتروں کا نشانہ بنایا گیا مگر ہمارا موقف تھا کہ اگر امرا ءکے بچوں کےلئے ایچی سن کالج جیسے ادارے بن سکتے ہیں تو غریب مگر ذہین وفطین بچوں کےلئے ایسے سکول کیوں نہیں کھل سکتے۔ اسلام آباد میں ایسی زمینیں موجود تھیں جہاں امرا ءکے بچوں کےلئے سکول کھل گئے ہیں جو اچھی بات ہے مگر تعلیم صرف امراء کے بچوں کا حق نہیں ہے غریب کے بچوں کو بھی جدید تعلیمی سہولیات ملنی چاہئیں۔

You may also like

Leave a Comment