رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں قرآن اسٹوڈنٹس کلب، ڈیپارٹمنٹ آف قرآنک اسٹڈیز کی جانب سے خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں فہم قرآن شارٹ کورس کا انعقاد کیا گیا۔جس کے نصاب میں علامات کے ذریعے قران کے الفاظ کی پہچان مکمل نماز مع ترجمہ اور سورہ حجرات مع ترجمہ شامل تھے۔کورس انسٹرکٹر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف قرانک اسٹڈیز نے رنگین علامات کے ذریعے سے ملٹی میڈیا استعمال کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کو قرآنی الفاظ کے مفہوم سے آگاہ کیا۔فہم قرآن شارٹ کورس کی اختتامی تقریب گزشتہ روز خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے کی جبکہ چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی بہاولپور سید عمر فاروق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمان ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عربیک اسٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز، ذوالفقار احمد مان صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہاولپور، ملک اعجاز ناظم سابق صدر چیمبر آف کامرس و سابق سیکرٹری بہاول جم خانہ بہاولپور،نصیر احمد ناصر سابق صدر پریس کلب بہاولپور، ڈاکٹر محمد عدنان بخاری ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر مہمانان اعزاز کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور کورس میں شمولیت کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
خواجہ غلام فرید آڈیٹوریم،دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں فہم قرآن شارٹ کورس کا انعقاد
35