Home اہم خبریں قرآن کریم مسلمانوں کے لیے تحفہ الہی ہے۔ اس کو سمجھ کر پڑھا جائے تو انسان کو قلبی راحت وسکون ملتا ہے۔……..پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں

قرآن کریم مسلمانوں کے لیے تحفہ الہی ہے۔ اس کو سمجھ کر پڑھا جائے تو انسان کو قلبی راحت وسکون ملتا ہے۔……..پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں

by Ilmiat

بہاول پور ()پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ہدایت پر ڈین فیکلٹی آف عریبک اینڈ اسلامک اسٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن اورپروفیسر ڈاکٹر سعید احمد ڈین فیکلٹی آف میڈیسن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی سرپرستی میں ڈیپارٹمنٹ آف ٹرانسلیشن اسٹڈیز اور ڈیپارٹمنٹ آف فزیو تھراپی سٹوڈنٹ کلب کے باہمی اشتراک سے چار روزہ فہمِ قرآن شارٹ کورس کی افتتاحی تقریب خواجہ فرید کیمپس میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر قیصر جبیں چئیرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فارماکولوجی نے قرآن اور انسان کے تعلق پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم مسلمانوں کے لیے تحفہ الہی ہے۔ اس کو سمجھ کر پڑھا جائے تو انسان کو قلبی راحت وسکون ملتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سارے غیر مسلم ڈاکٹرز نے قرآن کریم کی تلاوت کو ڈپریشن سے نکلنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس کورس کے انعقاد پر ڈاکٹر عائشہ بشیر انچارج شعبہ فزیوتھراپی اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی اور شعبہ ٹرانسلیشن اسٹڈیز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ڈائریکٹرکوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر اسد اللہ مدنی نے اس کوشش کو سراہا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر قمر الزماں کمبوہ نے کہا کہ فہمِ قرآن شارٹ کورس اورکشاپ کا انعقاد ایک مثبت سرگرمی ہے۔اس سے طلباء میں قرآن فہمی کا شوق بڑھتا ہے۔  تقریب میں مریم افتخار انچارج شعبہ ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹس، قرۃ العین انچارج میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، ڈاکٹر قدیر الحسن انچارج شعبہ فرانزک سائنس،ڈاکٹر ناصر محمود،ڈاکٹر عفیفہ لطیف سمیت فیکلٹی آف فارمیسی اور فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے فیکلٹی ممبران اور کثیر تعداد میں طلباؤ طالبات نے شرکت کی۔

You may also like

Leave a Comment