لاہور(یکم اپریل، سوموار):پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ایم آئی این آئی ایس او(MINISO)سکالرشپ ایوارڈایچ ایس کے لیول پر چینی زبان کامیابی سے پاس کرنے والے طلباء میں سی آئی پی یو(CIPU) سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے اور نئے طلباء کے لئے تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ہوسٹ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان، پاکستان میں ایم آئی این آئی ایس اوکمپنی کے نائب صدر مسٹر لی ڈونگ، لاہور اوورسیز چائنیز ایسوسی ایشن کی نائب صدر مس ہی یوبنگ اور طلباؤطالبات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوستی کا رشتہ قائم ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے زبان کا فروغ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اردو اور چینی زبانوں کے فروغ کے لیے یکساں کوششیں کرنی چاہئیں۔پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور انہیں چینی زبان کا مطالعہ جاری رکھنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے چین اور پاکستان کے تعلقات پر روشنی ڈالی اور ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے چینی ڈائریکٹر پروفیسر کائی جن باؤ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات بارے سیر حاصل بات چیت کی اور طلباء کو چینی زبان سیکھنے کی ترغیب دی۔ تقریب میں تقریباً 30 طلباؤطالبات کو ایم آئی این آئی ایس اوسکالرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم اسناد
34