: وائس چانسلر ہوم اکنامکس یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی کی زیر صدارت فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس
کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ یونیورسٹی کے تمام شعبہ جا ت میں بی ایس آنرزمیں داخلوں کے لیے مذہبی اقلیتوں کے لیے دو فیصد نشستیں مختص کرنے کیمنظوری دے دی گئی ہے۔ کمیٹی نے ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی طالبات کی فیسوںمیں رعائیت کی پالیسی بھی منظور کر لی ہے۔ کمیٹی نے یونیورسٹی میں معذورطالبات اور اساتذہ کیلئے انڈی پینڈنٹ لیونگ سنٹر کے قیام ، یونیورسٹیگراؤنڈ اور گارڈنز کے نام ، نامور شخصیات علامہ محمد اقبال،فیض احمد فیض،فردوسی اور رومی سے منسوب کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ فنانس اینڈ پلاننگ
کمیٹی نے یونیورسٹی فنڈز سے سرمایہ کاری کرنے کی پالیسی کی منظوری بھی دےدی گئی ہے۔ اجلاس میں ممبر سنڈیکیٹ شاہد محمود،ایڈیشنل سیکرٹری محکمہہائیر ایجوکیشن، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ، ڈی جی فنانس ہائیر ایجوکیشن کمیشن،رجسٹرار شجاعت منیف قریشی،ٹریژرمدیحہ ناز نے شرکت کی۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی منظور شدہسفارشاتنڈیکیٹ میں پیشکی جائیں گی۔
ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے اقلیتوںکی دو فیصد نشستیں مختص کرنے کی منظوری
38